آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت بہت جلد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیگی،سلیم لابر

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 212 ملک سلیم لابر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور ہم بہت جلد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں کامیاب ہو کراپوزیشن کے حکومت گرانے کے خواب مٹی میں ملا نے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز پی پی 212کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ کے حاجی بلاک میں فری میڈیکل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میز بان ڈاکٹر مجاہد، ملک فہیم ارشد شجرا کے علاوہ طارق خان، بلال کھچی، شہزاد اقبال چاچڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ 

ملتان سے مزید