• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ کے دوران دفاتر، ہوٹلوں، انسداد پولیو اور ڈینگی رضاکاروں میں سے 2 ہزار 87 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ایک ماہ میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز سے955 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں 216 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری، نجی دفاتر کے 716 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ پولیو، ڈینگی کے 103 رضاکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں بچےخواتین اورمرد بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 05 مریض جاں بحق جبکہ433 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین