• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن، پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ذخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹھادر تھانے کی حدودسلطان آباد ریلوے کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پتھراؤسے پولیس اہلکار وں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ،بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ دوسری جانب گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک 3کے ڈی اے مارکیٹ میں تجازوات کے خلاف آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ،اس موقع پر علاقہ پولیس بھی موجود تھی ۔

تازہ ترین