• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر 21 فتح پارک سے صفائی مہم کا افتتاح کردیا ضلع وسطی کی سب سے بڑی کچرا کنڈی اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کو فوری طور ختم کرنے کے احکامات ،اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سیمرا حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرامتیاز ابڑو،ڈائریکٹر سینی ٹیشن،محمد علی،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ شمعونہ صدف، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ رحمت اللہ لاشاری ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے میدان اور پارکس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے صفائی مہم کی کامیابی کے لئے عوام کے تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی عملے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

تازہ ترین