• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اب وزیراعظم ہیں انہیں کارکردگی دکھانا ہو گی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، کیا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اب وزیراعظم ہیں انہیں کارکردگی دکھانا ہوگی،پی ڈی ایم احتجاج کے ساتھ یہ بھی بتائے کہ مہنگائی کو کیسے کنٹرول کرے گی۔

منیب فاروق نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل میں ذاتی و سیاسی مفادات بڑی وجہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کا مقصد عمران خان کی حکومت ختم کرنا ہے،پی ڈی ایم احتجاج کے ساتھ یہ بھی بتائے کہ مہنگائی کو کیسے کنٹرول کرے گی،ورلڈکپ، شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی پیچھے رہ گئے ہیں ،عمران خان اب وزیراعظم ہیں انہیں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

فواد چوہدری عملی سیاستدان ہیں آج عمران خان کی تعریف کررہے ہیں کچھ عرصہ پہلے تک بلاول بھٹو زرداری کی اور اس سے پہلے پرویز مشرف کی تعریفیں کرتے تھے۔بینظیر شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہوں۔

تازہ ترین