آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاک ایران تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہیں ،حکام

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)پاکستان اور ایران کے حکام نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہیں بلکہ یہ برادر اسلامی ممالک کے معاشی خوشحالی کی ضامن ہیں،دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مقررہ تجارتی اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ دوطرفہ تجا رت میں درپیش مشکلات کاخا تمہ کیا جا ئے،بارٹر ٹریڈ اور ٹرانسپورٹ میں باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ایرانی وفد کی سربراہ ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان برائے اقتصادی امور میڈم ماندانا زنگنے،کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل ایچ ای حسن درویش وند،پاکستانی وفد کے سربراہ کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ وحید خان مروت، زاہدان میں متعین پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع چیمبر آف کا مرس کے عہدیداران و دیگر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں منعقدہ دو روزہ پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے

آٹھویں سالانہ اجلاس کے مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر عبدالصمد موسیٰ ٰخیل،زاہدان چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالحکیم ریکی و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ایرانی وفد کی سربراہ ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان براے اقتصادی امور میڈم ماندانا زنگنے،کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل ایچ ای حسن درویش وند،پاکستانی وفد کے سربراہ کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ وحید خان مروت، زاہدان میں متعین پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع و دیگر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہتر تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے وسیع تر مفادمیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید