• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: زائرین کی کار کو حادثہ، 6 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

عمرکوٹ (نامہ نگار) میرپورخاص عمرکوٹ روڈ پر بچا ئوبند کے قریب میرپورخاص سے آنے والی کوچ نے سامنے سے آنے والی زائرین کی کارکو کچل دیا۔ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ لوگوں نے کار کو بڑی کوشش سے کوچ کے نیچے سے نکالا ۔اس وقت تک ڈرائیور واحد بخش برڑو سمیت کار میں سوار پانچ زائرین شریمتی جیونی میگھواڑ، شریمتی چندا میگھواڑ سمیت 3 بچے نتیش،ساجن دیپک میگھواڑ جن کی عمریں 15 سے 17سال تک کی ہیں موقع پر ہلاک ہو چکے تھے جبکہ ان کے والد کیول میگھواڑ کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے حیدرآباد ریفر کردیا گیا ۔ہلاک شدگان ٹنڈوآدم کے قریب گاؤں غلام قادر جونیجو کے رہنے والے تھے اور زمیندار کے پاس ہاری مزدور تھے جبکہ کار ڈرائیور واحد بخش جو اپنے خاندان کا واحد کمانے والا تھا ہلاک ہوگیا ۔زائرین عمرکوٹ قریب ہاڑ پلی گاؤں میں ستیوں کے دیرے پر زیارت کرنے کے بعد عمرکوٹ سے واپس ٹنڈوآدم جارہے تھے جو قریب بچا ئو بند کے مقام پر حادثےکا شکار ہو گئے۔ کوچ ڈرائیور فرار ہوگیا پولیس نے کوچ کو تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین