• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرکول بلاک ون، 2022میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائیگی، تنگ جیاؤ

اسلام کوٹ(رپورٹ،عبد الغنی بجیر)تھرکول بلاک ون پر کام کرنے والی نجی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کے جنرل منیجرمسٹر تنگ جیائو نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون پر 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھروں سے سال 2022کے آغاز میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔پلانٹس و مائننگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ذیلی کنٹریکٹر کمپنیوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو ملازمتوں میں اولیت دیں۔اس کے متعلق جلد رجسٹریشن آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گااور مزدورں کو ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں کہا کہ دو روز قبل بیمار مزدور کو چھٹی نہ دینے والے کنٹریکٹر کو سخت متنبہ کیا گیا ہے اور مزدور کا مکمل علاج کروایا جائے گا۔

تازہ ترین