• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو صاف رکھنے میں شہری ساتھ دیں، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اس حوالے سے شہری ہمارا ساتھ دیں ۔ شہر کوخوبصورت رکھنے میں سی ڈی اے کے عملے کی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اسلام آباد کی گلی، محلوں، مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں کا دورہ کیااور سینی ٹینشن سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نےشعبہ سینی ٹیشن کا بھی اچانک دورہ کرکےافسران وملازمین کے کام کو سراہتے ہوئے صفائی میں مزید بہتری لانے کی ہدایات کیں ۔ چیئرمین نے شعبہ سینی ٹینشن کی تمام خراب مشینری فوری طور پر صحیح کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔ عامرعلی احمد نے کہا کہ شہریوں کوصفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کا اولین فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھروں اور مارکیٹوں کاکوڑاکرکٹ ادھر ادھر پھیکنے سے اجتناب کریں، ہم شہریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔
تازہ ترین