کوئٹہ(پ ر) پاکستان بارکونسل کے رکن کامران مرتضیٰ ‘ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میر عطاء اللہ لانگو‘ نجم الدین مینگل‘ ملک امین اللہ کاکڑ‘ نصیر بنگلزئی خلیل احمد پانیزئی ‘ عبدالغنی مینگل‘ میر فہد مینگل اور میر نیک محمد لہڑی نے کہاہے کہ ایک منصوبے کے تحت وکلاء کو ہراساں کیاجارہاہے ڈیرہ اللہ یار میں اے سی کی جانب سے بارروم میں توڑ پھوڑ اورتشددکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے وکلاء قانون کے پاسدار اورپرامن شہری ہیں مگر ڈیر اللہ یار انتظامیہ کی جانب سے وکلاء پرطاقت کااستعمال سمجھ سے بالاتر ہے رہنمائوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری اے سی کے اقدامات اور منفی رویہ کا نوٹس لیں بصورت دیگر وکلاء قانون کے مطابق احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں وکلاء کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے انتظامیہ سمیت کسی کو بزور طاقت اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دینگے ہم نے ہمیشہ وکلاء کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اورآئند ہ بھی کرینگے۔