• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی لندن میں گیس کے اخراج سے دھماکا، دو افراد ہلاک


لندن کے مغربی علاقے میں واقع کنگ اسٹریٹ، ساؤتھال، پر موبائل فون شاپ میں گیس کے اخراج کے باعث ہونے والے دھماکے سے  2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ 

ادھر میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک دکان کے اندر ہوا اور اسے کسی شک کی نظر سے نہیں دیکھا جارہا ہے۔

اس سے قبل چھ فائر انجن اور 40 فائر فائٹرز کو ریسکیو آپریشن کے لیے طلب کیا گیا تھا۔


برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے سے دو دکانوں اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ عمارت سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے اور اب تک ایک بچے سمیت پانچ افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت کے گردونواح میں  موجود پراپرٹیز سے دو بچوں سمیت 16 افراد کو محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے۔

تازہ ترین