• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور نے خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں آج پھر طلب کرلیا

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں آج پھر طلب کرلیا ۔نیب نے خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات میں 2004 سے 2018 تک الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہنے کی دستاویزات،2004 سے 2017 کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی ،ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین