• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے، جائیداد کی منتقلی پر فریقین کے بیانات کی ریکارڈنگ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )آر ڈی اے نے اپنی پرانی سکیموں میں جائیداد کی ٹرانسفر کے موقع پر فریقین کے بیانات کی ریکارڈنگ کا عمل بھی شروع کردیا ہے ، ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ صائمہ یونس نے کہا ہےکہ سرکاری خزانے کو کسی قسم کے مالی نقصان سے بچنے کے لئے یہ کام شروع کیاگیا ہے، آر ڈی اے کی اپنی پراپرٹیز/ آر آئی ٹی کی پرانی ہائوسنگ سکیموں میں حکومت کے واجبات منتقلی کے معاملات کے پیش نظر چیئرمین اور ڈی جی آر ڈی اے نے ہدایت دی ہے کہ سابقہ عمل کو چھوڑ کر اب سے منتقلی کے معاملات میں تمام بیانات حکومت کو جمع کروانے کے بعد ریکارڈ بھی کئے جائیں گے کہ واجبات یعنی منتقلی جائیداد کی فیس، سٹامپ ڈیوٹی ، دیر سے تعمیراتی جرمانہ یا کوئی اور معاوضہ پچھلی ٹرانسفر وغیرہ کے دوران ہوا۔
تازہ ترین