• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے نازیبا آڈیو کالزمنظر عام پر آنے پر CCPO سےتحریری وضاحت طلب کرلی

لاہور(نمائندہ جنگ)سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی آڈیو کالز منظر عام پر انے کا معاملہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او لاہور سے تحریری وضاحت مانگ لی۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ اپنی تعیناتی سے اب تک متازعہ شیخضت بنانے کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او لاہور کو طلب کیا اور ان سے تفضیلی ملاقات کی جس میں سی سی پی او لاہور نے اپنی وضاحت پیش کی تاہم ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ اپنی وضاحت تحریری طور پر پیش کرے ۔

تازہ ترین