• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو بھی سیاسی بنایا جارہا ہے؟ حقائق آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں الزامات کا تبادلہ، پولیس کو سیاسی بنانا مناسب نہیں اور سی سی پی او لاہور ایک اور تنازع کے بیچ میں آگئے۔

اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ کے مختلف سیگمنٹس میں اہم گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ ”پاکستان میں غذائیت کی کمی بڑا بحران بنتی جارہی ہے، اس معاملے پر حکومت ہنگامی اقدامات کرے تو ہی بات بنے گی۔

حکومتی رہنماؤں کی گاڑیوں کے تیل اور مرمت پر اب بھی کروڑوں کا خرچ آرہا ہے لگتا ہے کہ یہاں کچھ نہیں بدلا“۔اِن موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔

عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیوپاکستان“ صبح9 بجکر 5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین