• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیتِ مداینہ میں بیان کردہ مالی معاملات کے احکام (گزشتہ سے پیوستہ)

تفہیم المسائل

(۴)جس پر کسی کا حق ہے ،دستاویز لکھوانا اس کی (یعنی مقروض کی)ذمے داری ہے اور اگر وہ کم عقل یا کمزور ہے اور صحیح لکھوانہیں سکتا تو اس کا ولی عدل کے ساتھ لکھوائے، یعنی ہیر پھیر نہ کرے۔

(۵)دستاویز پر دومرد گواہ یا اگر دو مرد گواہ دستیاب نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں گواہ بنائی جائیں۔

(۶)اور جب گواہوں کو گواہی کے لیے بلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔ فقہائے کرام نے کہا ہے کہ اگر ایک یادو گواہوں کی گواہی پر کسی کا حق موقوف ہو تو ان پر گواہی دینا واجب ہے اور اگر زیادہ گواہ دستیاب ہوں تو تعیین کے ساتھ کسی ایک یا دو پر واجب نہیں ہے ۔

(۷) آیت :283میں فرمایا: اگر حالتِ سفر میں لین دین کا معاملہ کیا جارہا ہے اور کوئی دستاویز لکھنے والا نہ ملے تو ’’دائن‘‘ (قرض خواہ) مدیون (مقروض) سے کوئی چیز بطورِ رہن رکھ سکتا ہے۔

(۸) اسی آیت میں قرآنِ کریم نے یہ حکم بھی بیان فرمایا ہے: گواہی کو نہ چھپاؤ اور جو شخص گواہی کو چھپائے گا ،اُس کا دل گناہ آلودہ ہے۔

تازہ ترین