• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے’معتمرون‘ پروگرام کا افتتاح کردیا

سربراہ اعلیٰ مسجد حرمین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے’معتمرون‘پروگرام کا افتتاح کردیا۔

معتمرون زائرین کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل سسٹم کے کورونا بچاؤ پیکیج کا حصہ ہے۔


شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اس موقع پر کہا کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو عمدہ اور معیاری خدمات دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

تازہ ترین