• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر آسٹریلوی فوجی کے ہاتھوں افغان قیدی قتل


افغانستان میں تعینات آسٹریلوی فوجی نے ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر ایک افغان قیدی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

اس بات کا انکشاف افغانستان میں تعینات رہنے والے ایک امریکی فوجی نے کیا۔

اس نے بتایا کہ آسٹریلوی فوجیوں نے ایک موقع پر افغان قیدیوں کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر ایک افغان شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

امریکی میرین ہیلی کاپٹر عملے کے سربراہ نے آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 2012 میں پیش آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان صوبے ہلمند میں منشیات کے خلاف آسٹریلیا اور امریکا کے مشترکہ آپریشنز کے دوران ایک آپریشن میں 7 افغانوں کو پکڑا گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ جب پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں گنجائش نہ ہونے کا بتایا تو آسٹریلوی کمانڈوز نے ان میں سے ایک افغان کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا اور باقی چھ افراد کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر روانہ کر دیا۔

واضح رہے کہ اس وقت آسٹریلیا میں شورش زدہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین