آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاگل پینگوئن سینا، بہت یاد آتی ہے، جلد آؤنگی، کنگنا تحقیقات کیلئے طلب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی پولیس نے بولی وڈ کی ’پنگا گرل‘ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈال کو ٹویٹ اور انٹرویوز کے ذریعے مبینہ طور پر فرقہ ورانہ کشیدگی پھیلانے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے طلب کر لیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف فرقہ ورانہ کشیدگی پھیلانے اور بغاوت کے الزامات کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے دونوں بہنوں کو طلب کیا ہے۔پولیس سمن کے اجرا کے بعد ’پنگا کوئن‘ نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس کا جواب دیا۔کنگنا نے اپنے ٹوئٹر ہنڈل پر شیو سینا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پاگل پینگوئن سینا۔۔۔۔ بہت یاد آتی ہے کنگنا! کوئی بات نہیں جلدی آجاؤں گی۔‘پولیس نے کنگنا اور ان کی بہن سے کہا ہے کہ وہ 25 یا 26 اکتوبر کو ایف آئی آر کے حوالے سے تفتیش میں شامل ہونے کے لیے اپنے آپ کو پولیس اسٹیشن میں پیش کریں۔خیال رہے بالی وڈ کے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر اور فٹنس ٹرینر منور علی ساحل اے سید نے کنگنا اور ان کی بہن پر اقربا پروری، منشیات کے استعمال،

فرقہ ورانہ تعصب کے الزامات کے ذریعے ایکٹرز برادری کو بدنام کرنے، بولی وڈ میں کام کرنے والوں کا خراب تاثر اجاگر کرنے اور مختلف لسانی اور مذہبی گروپوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے درمیاں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔سید کے وکیل نے نیوز ایجنیسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ کنگنا کے خلاف ایف آئی آر میں مختلف دفعات لگائی گئی ہے جن میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل ہے۔ان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں درخواست گزار منور علی ساحل اے سید کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے۔

دل لگی سے مزید