آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وفاقی وزیر آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے نظر آرہے ہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ) کیپٹن صفدر کی کراچی میں گرفتاری کے بعد وفاق اور سندھ آمنے سامنے نظر آرہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اب صورتحال یہ ہے کہ او ایس ڈی بنانے کی دھمکی دینے والے وفاقی وزیر آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے نظر آرہے ہیں۔

جیو کے مارننگ شو جیو پاکستان میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے ہما امیرشاہ اورعبداللہ سلطان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ گواہ اور وڈیو موجود ہیں جس طرح سے پی ٹی آئی کے ایک صوبائی اور ایک وفاقی وزیر کی جانب سے پولیس افسران کو دھمکیاں دی گئیں ،دوسری جانب پی ڈی ایم اس بات پر شاکی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اس واقعہ پر ایک بیان تک نہیں آیا ہے تاہم سندھ پولیس آرمی چیف کی ہدایات پر ہونے والی تحقیقات کی منتظر ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہاکہ پولیس کا معاملہ صوبائی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید