آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور ہائیکورٹ، ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون میں خامیوں کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

لاہور( نمائند ہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون میں خامیوں کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے، جسٹس جواد حسن نے حافظہ عکسہ جبین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں قانون میں موجود سقم کی نشاندہی کی گئی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون میں خامیاں ہیں، وکیل نے یہ نشاندہی کی کہ کہیں قانون کو درست اطلاق نہیں ہوتا تو کہیں اس غلط استعمال کیا جا رہا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ قانون میں بہتری کی لیے احکامات دیئے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید