• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹرز کا سعودی عرب میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی قانون سازوں نے سعودی عرب میں آئندہ ماہ ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پینتالیس امریکی قانون سازوں نے اصرار کیا ہے کہ انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کے تناظر میں امریکی حکومت کو آئندہ ماہ ریاض میں ہونے والی اس سمٹ میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی کانگریس کے ممبران نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب یورپی یونین نے انہی تحفظات کی بنا پر اس سمٹ میں اپنی حاضری محدود کرنے کی ایک قرار داد منظور کی ہے۔

تازہ ترین