• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمسٹوں پر 1.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ختم کیا جائے‘ زاہد بختاوری

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)کیمسٹوں پر فوری طور پر 1.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس فوری ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔ممبر آپریشن ایف بی آر سے ملاقات میں زاہد بختاوری چیئرمین پی سی ڈی اے پنجاب نے کہا کہ آپ نے فارما سوٹیکل مینو فیکچررز اور کیمسٹوں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کا نفاذ ایک جیسا کر دیا جبکہ فاما مینو فیکچررز کی منافع کی شرح کیمسٹوں کے مقابلے بہت زیادہ اورکورونا وباءکے بعد کیمسٹوں کےلئے 1.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ادا کرنا نہایت ہی مشکل ہو چکا ہے اور فارما ڈسٹری بیوٹرز یہی ٹرن اوور ٹیکس 0.25 فیصدکی شرح سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کیمسٹوں پر سے یہ ٹرن اوورٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیاجائیگا۔
تازہ ترین