• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک نعیم بازئی نے اغبرگ کے دیرینہ مسائل حل کئے، قبائلی عمائدین

کوئٹہ( پ ر)اغبرگ کے زمینداروں اور قبائلی عمائدین ملک شاہنواز بازئی،محب اللہ بازئی، اسلام محمد بازئی، شمس اللہ بازئی،عین اللہ بازئی و دیگر نے ایک بیان میں نیو اغبر گ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور اس سے علاقے کو بجلی کی سپلائی شروع ہونے پر صوبائی مشیر ملک نعیم بازئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقے کا ایک اجتماعی اور دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے انہوں نےکہا کہ اغبرگ کی کلیوں محراب زئی اور خالوزئی میں واٹر سپلائی اسکیموں کے قیام بھی پر ملک نعیم بازئی کے شکر گزار ہیں جبکہ اغبرگ تا خونی تالاب کانک روڈ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھاملک نعیم بازئی نے اسے پی ایس ڈی پی میں شامل کروایا جس کے ٹینڈر بھی ہو چکےہیں اس اقدام کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔
تازہ ترین