• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجراتحادکا موبائل سپیئرپارٹس پر ڈیوٹی ٹیکس واپس لینے کامطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)تاجراتحادخیبرپختونخوانے موبائل سپیئرپارٹس پرلگنے والیڈیوٹی ٹیکس پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے اسے فوری طورپرواپس لینے کامطالبہ کیاہےکے یہ مطالبہ انہوں نے وفد کی صورت میں گزشتہ روزکسٹم کلکٹرسلیم خان سے انکے دفترمیں ملاقات کے دوران کیا ۔وفدمیں تاجر اتحاد کے چیئرمین مجیب الرحمن ،موبائل ایسوسی ایشن کے صدرسردارحسین ،جنرل سیکرٹری زبیرگل اوردیگر عہدیدارشامل تھے مجیب الرحمن نے کہاکہ موبائل سپیئرپارٹس پرعائدڈیوٹی ٹیکس سے اس کاروبارسے وابستہ لاکھوںافرادکابے روزگارہونے کاخدشہ ہے لہٰذاحکومت اوربالخصوص چیئرمین ایف بی آراس فیصلے پرنظرثانی کریں کیونکہ اس اقدام سے سمگلنگ بڑھنے کابھی قوی امکان ہے جوکہ ملک کی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے انکامزیدکہناتھاکہ ملک میں آئے روزمہنگائی سے پہلے ہی تاجربرادری پریشان ہے۔
تازہ ترین