• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیکاٹ مہم کے باوجود کرائم تھرلر ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ ریلیز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارعلی فضل کی پرانی ایڈیٹ شدہ ٹوئٹ پر بھارت میں کرائم تھرلر ویب سیریز ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی، تاہم اس کےباوجود سیریز کو ریلیز کردیا گیا۔’مرزاپور 2‘ ایمازون پرائم کی بھارت کی تیسری اوریجنل ویب سیریز ہے، جسے 23 اکتوبر کو ریلیز کردیا گیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق مرزاپور 2 کی ریلیز ہوتے ہی اس کے چرچے ہونے لگے اور شائقین نے سیریز کے خلاف ہونے والے بائیکاٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے تھرلر کرائم سیریز کی کہانی کو پہلے سیزن سے بہتر قرار دیا۔’مرزاپور 2‘ اسی نام سے 2018 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز کا دوسرا سیزن ہے، مذکورہ ویب سیریز میں ریاست اترپردیش اور بہار کے درمیان موجود علاقے پورو وانچل کے خطے میں ہونے والے جرائم اور تشدد پر مبنی سیاست کو دکھایا گیا ہے۔ویب سیریز کی کہانی فکشنل ہے تاہم سیریز میں جس علاقے کو دکھایا گیا ہے، وہ بھارت میں کئی سال سے تشدد کا مرکز رہا ہے اور وہاں الگ ریاست کے مطالبے اٹھتے رہے ہیں۔پرو وانچل علاقہ متعدد اضلاع پر مبنی ہے اور اسی علاقے کے لوگ مزید کچھ اضلاع کو ملاکر نئی ریاست کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں اور مذکورہ علاقے کو بھوجپوری زبان بولنے والوں کا سب سے بڑا علاقہ بھی مانا جاتاہے۔

تازہ ترین