• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا ککڑ نے روہن پریت سنگھ کی شادی کیلئے پیشکش کی تصاویر شیئر کردیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین آئیڈل 12 کی جج اور بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے وہ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس میں گلوکار روہن پریت سنگھ انہیں شادی کے لیے پروپوز کر رہے ہیں۔بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سےخبروں کی دنیا میں سب سے آگے نظر آرہی ہیں اور اب نیہا ککڑ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار روہن پریت سنگھ کے ہمراہ اپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں روہن پریت سنگھ کے ہاتھ میں دل نما ایک کارڈ ہے جس پر انگریزی زبان میں لکھا ہوا کہ ’مجھ سے شادی کرو گی؟‘تصویروں میں نیہا ککڑ اپنے ہونے والے شوہر کے گلے لگے بہت خوش نظر آرہی ہیں۔نیہا ککڑ نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ وہ دن تھا جب روہن نے مجھے شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔‘بولی وڈ گلوکار نے اپنے ہونے والے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارے ساتھ میری زندگی اور خوبصورت ہوگئی ہے۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نےانسٹاگرا م پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ گلوکار روہن پریت کے ہمراہ ان کے گھر موجود تھیں جبکہ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور ان کی کوئی رسم ہو رہی ہے۔نیہا ککڑ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’یہ وہ دن ہے جب میں نے روہن کے والدین سے ملاقات کی۔‘گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ سے اظہار محبت بھی کیا تھا۔

تازہ ترین