• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کو انسٹاگرام سے فالو کرنا ترک کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کو انسٹاگرام سے فالو کرنا ترک کردیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے بتایا تھا کہ عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر اور اپنے تعلقات کے بارے میں انکشاف کرنے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے عاصم اظہر کو فالو کرنا ترک کردیا ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے جس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان دوستی ختم ہوگئی ہے۔واضح رہے اداکارہ ہانیہ کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں کے بریک اپ کی خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے تھے جس کے بعد ہانیہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے۔ ہانیہ عامر نے واضاحت دی کہ ہم دونوں کے تعلق جتنا گہرا اور مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سیکھایا ہے۔گلوکار عاصم نے مزید کہا کہ اداکارہ ہانیہ سے میرا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اورجیسا کے میں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔

تازہ ترین