• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارکشائر میں 4000سے زائدنئے کوویڈ 19 کیس رپورٹ

ہیلی فیکس(زاہدانورمرزا)یارکشائر میں4000 سے زائد نئے کوویڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔لیڈز میں مزید 781 افراد اس وبامیں مبتلا ہوگئے ، شہر میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 17،659 سے زائد ہوگئی،جو انتہائی بلند ہے۔ شفیلڈ جو ہفتے کے روز ٹیئر 3 میں جارہا ہے، میں 551 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں لیکن یہاں اس کے انفیکشن کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ دوسری طرف بارنسلے میں انفیکشن کی شرح میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک یارکشائر میں 94،444 افراد میں کوویڈ 19 کے مثبت کیسز آئے ہیں۔یارکشائر کے اسپتالوں میں 18 اموات ریکارڈ کی گئیں، یہ 17 جون کے بعد سے علاقہ میں کوروناسے اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
تازہ ترین