• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصر ت بھٹو آنےوالی نسلوں کے راستے روشن کرگئیں،پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور اور سینئیر نائب صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ محترمہ نصرت بھٹو  کو پارٹی کو  بچانے کے لئے پارٹی کی چئیرپرسن بنایا گیا تھا، انہوں نےبحرانوں کا مقابلہ کیا اور سانحات سے گزریں لیکن جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کے لئے راستے روشن کر گئیں۔ ان کی ہمت، بہادری، برداشت اور صبر کی مثال ملک میں جمہوریت پسندلوگوں کے لئے روشنی کا مینارہ رہے گی۔وہ پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن نصرت بھٹو کی نویں  برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مزید برآں پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی پاکستان میں جمہوریت کے لئے دی گئیں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔آج حکمران جمہوریت کا نام لے کر اپنے مفادات کی تسکین چاہتے ہیں اور اپنی انا اور کرسی کی خاطر جمہوری رویوں تک کو قربان کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین