• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کو سیاست سے دوررکھاجائے‘ بی اے پی

کوئٹہ (پ ر ) بی اے پی کے مرکزی آرگنائزر سیکرٹری جنرل ملک خدا بخش لانگو نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے مسئلے کو انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے انکوائری کے حکم کے بعد اس پر مزید بات چیت کی گنجائش نہیں قومی اداروں کو سیاست سے دور رکھ کر اپنے اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیےحکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہےانہوںنے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورت حال سے ملک و قوم کو نکالنے کے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹاجاسکے اپوزیشن جماعتیں اپنے دور اقتدار میں اگر ملک و قوم کے بہتر مفاد کے لئے کوئی پالیسی بناتیں تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔
تازہ ترین