• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور قیادت کو شعور بخشے، راجہ فاروق حیدر

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور قیادت کو شعور بخشے۔

مظفرآباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج 73واں یوم تاسیس منا رہے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ وہ مقاصد حاصل کرلیے جس کے لیے آزاد حکومت بنی تھی۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آپ پر ذمہ داری ہے کہ ریاست کی یکجہتی کو برقرار رکھیں، آزاد کشمیر حکومت ریاست جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی بھی نمائندگی کررہی ہے۔

یوم تاسیس کے موقع پر مختلف شبعہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان میں یاسین ملک، آسیہ انداربی اور سفارت کار یوسف بچھ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اُسامہ ریاض اور ڈاکٹر محمد اخلاق کو بھی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

تازہ ترین