• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی افریقا کی ریاست گھانا میں ایک چرچ کی عمارت گرگئی جس کے نیچے دب کر 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گھانا کے مشرقی علاقے کے اسین مانسو نامی ضلع میں پیش آیا جہاں ایک چھ منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق گھانا کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن کے کوآرڈینیٹر اخایمنگ پریمپا کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 22 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس وقت عمارت زمین بوس ہوئی اس وقت تقریباً 60 افراد اس میں موجود تھے۔

اخایمنگ پریمپا نے اس حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین