• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کیوں روکا؟ خاتون نے پولیس اہلکار کی پٹائی لگادی

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک خاتون نے ہیلمنٹ نہ پہننے پر روکنے والے پولیس اہلکار کی پٹائی لگادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس نے اس خاتون کو ہیلمٹ نہ ہونے پر روکا تھا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی درگت بنارہی ہیں۔

خاتون کے احترام میں اس شخص نے تو اُسے کچھ نہ کہا لیکن مہاراشٹرا کی حکمراں جماعت شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ اس خاتون کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ یہ معاملہ پولیس کی عزت کا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ممبئی میں کاٹن ایکسچینج کے پاس پیش آیا جہاں اکناتھ پارتھے نامی شخص نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو روکنے کی کوشش کی جو ہیلمٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔

دونوں کے درمیان جرمانے کے اوپر پہلے تکرار شروع ہوئی اور پھر اس کے بعد اچانک خاتون نے سڑک پر پولیس اہلکار کو نہ صرف مارنا شروع کیا بلکہ اس کی وردی بھی پھاڑی دی۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار نے اُسے گالیاں دیں جس پر وہ غصہ ہوئی، جبکہ پولیس اہلکار نے خاتون کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

تازہ ترین