• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار ہوگئی

برلن (اے پی پی)جرمنی میں کووڈ ۔ 19 کے آغاز کے بعد سے اب تک 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی کے سرکاری ادارہ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 10ہزار اموات ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4لاکھ 3 ہزار 291 ہے۔
تازہ ترین