• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ ”مقدر“ کا سنسنی خیز موڑ،جیو پر پیر کو اہم قسط

کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی میگا ڈرامہ سیریل ”مقدر“ اپنے سنسنی خیز موڑ پر آگئی ہے۔ ڈرامے کی ”سیکنڈ لاسٹ قسط“ پیر کی شب 8 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ نفرت میں اندھے ہو کر اُٹھائے گئے قدم اکثر پچھتاوؤں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں، ایسا ہی کچھ اس سیریل کے اختتامی موڑ پر دکھایا جائے گا۔ اقبال بانو کی تحریر میں ”رائمہ“ کو ”سردار سیف“ سے دور کرنے کی کوشش میں فرخندہ کی سازش سردار سیف کو ہی نشانہ بنا چکی ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ شہزاد شیخ کی ہدایات میں آخر کس طرح فرخندہ اپنے اس گناہ کا کفارہ ادا کر پائے گی یا پھر پچھتاوے ہی عمر بھر کیلئے اُس کی سزا بن جائیں گے؟۔

تازہ ترین