• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف طلبی کے لندن اخبارات میں اشتہار کی حکومتی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطانوی اخبارات میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرانے کی وفاق کی درخواست مسترد کرنے کے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین میں اشتہار کی اشاعت کی اجازت طلب کی جبکہ 7 اکتوبر کے بذریعہ اشتہار طلبی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے ، عدالت کے سامنے کوئی معقول وجہ نہیں کہ لندن کے اخبارات میں بھی اشتہارات کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین