• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں ‘27 افراد کو گرفتار

پشاور (لیڈی رپورٹر)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے شاہ پور‘ فقیر آباد اور چمکنی کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور سرکاری نرخنامے چیک کئے۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 27 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ قصائی‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیںاس موقع پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے کہا ہے کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر سخت کارروائیوں کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
تازہ ترین