• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی تمام جامعات میں قرآن کی تعلیم ترجمےکیساتھ شروع کردی ہے، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں قرآن کی تعلیم ترجمےکے ساتھ شروع کردی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں قرآن وحدیث باغ بنا دیا گیا ہے اور جلد کھول دیاجائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور کاروباری افراد نے6 سو کروڑ کے فنڈز اکٹھے کیے جبکہ سول سوسائٹی نے 72 سال میں پہلی دفعہ 10 ارب روپے کے عطیات دیئے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی نے کراچی میں مشکل کی گھڑی میں مدد کی۔

تازہ ترین