گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی مخالفت کردی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایف آئی آر درج نہيں ہونی چاہیے تھی۔
چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس مقدمے سے اپنی لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔
انھوں نے زور دیا کہ مقدمے کے محرکات سامنے آنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اچھے اور برے دونوں طرح لوگ آتے ہيں، بدر رشید جیسے لوگ جماعتیں بدلتے رہتے ہیں۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر چیز انوکھی ہے۔
گورنر پنجاب نے سوشل میڈیا سے متعلق کہا کہ سوشل میڈیا کو قابو میں کرنے کے لیے حکمتِ عملی مرتب ہونی چاہیے۔