• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان FATF کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کے قوانین کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں تفصیلاً گفتگو کی گئی، حکومت اب ان قوانین پر عملدر آمد کے لیے متحرک ہے۔

حماداظہر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور قوانین کا فوکس اکتوبر جائزہ اور آنے والے سال کے لیے مجوزہ پلان ہے، پارلیمنٹ سے منظور قوانین آئندہ 10برسوں کے لیے پاکستان کی پوزیشن کلئیر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کے لیے مثال بن چکی ہیں۔

تازہ ترین