• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن اور کترینہ کی یادگار تصویر مقبول

بھارتی فلم انڈسٹری کے بِگ بی امیتابھ بچن اور بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف کی ماضی کی یادگار تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ ماضی کے ایک یادگار فوٹو شوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کترینہ کیف عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ امیتابھ بچن بھی شیروانی میں دلکش لگ رہے ہیں۔


امیتابھ بچن نے ہندی میں اپنی پوسٹ کا کیپشن لکھا کہ ’اچانک ہمیں ماضی کی یہ تصویر مل گئی۔‘

بھارتی اداکار نے لکھا کہ ’یہ تصویر ہم نے خود سے نہیں تلاش کی بلکہ صفحہ پلٹتے وقت یہ تصویر مل گئی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’زیور میں کترینہ جی خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ کُرسی پر بیٹھے شخص ہم یعنی میں ہوں۔‘

امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کی تصویر سوشل میڈیا صارفین اس قدر پسند کررہے ہیں کہ صرف 13 گھنٹے میں اداکار کی پوسٹ پر 8 لاکھ 74 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف کو آخری بار علی عباس ظفر کی  2019 میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں دیکھا گیا تھا اور اس فلم میں اُنہوں نے اداکار سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین