• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چپ تعزیئے کے جلوس آج برآمد ہونگے، متبادل راستوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الوداعی چپ تعزیئے کا جلوس پیر 8ربیع الاول نشتر پارک سے صبح7بجے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیرہوگا جبکہ قصر مسیب رضویہ سوسائٹی سے بعد نماز ظہرین جلوس برآمد ہوکر شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ٹریفک پولیس نے26اکتوبرکو نکلنے والے چپ تعزیے کا دوسرا جلوس جو رضویہ سوساءٹی گولیمار ناظم آباد چورنگی نمبر 1 سے شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ جائے گا،جس کے لیے ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے،جس کے مطابق جلوس قصرمسیب سے دوپہر 3بجے بر آمد ہو گا،جلوس کارو ٹ قصر مسیب الطاف حسین بریلوی روڈ ،گولیمار چورنگی نمبر 1نواب صدیق علی خاںروڈ،تین ہٹی انٹرسیکشن مارٹن روڈ ،پی آئی بی کالونی کراسنگ ،جیل روڈ،جمشید روڈ،مارٹن روڈ سےشاہ نجف پہنچے گا،جیسےہی جلوس روانہ ہو گاتو اس وقت نیو کراچی،نارتھ ناظم آباد،حیدری اور ناظم آباد نمبر 7کیجانب سے آنے والاتمام ٹریفک ناظم آبادفلائی اووراور برج کے بائیں جانب سے ہوتا ہوا،چورنگی نمبر 2سےلیاقت آباد نمبر 10کی جانب بھیج دیا جاءے گا،جہاں سے حسن اسکوائر کی جانب متبادل راستہ استعمال کیا جاسکے گا ،سہراب گوٹھ ،واٹر پمپ سے کریم آبادفلائی اوور برج دوپہر 3بجے کے بعد ٹریفک کے لیے بند ہوگا،یہ ٹریفک فلائی اوور کے بائیں جانب سے کریم آباد چوک سے موسیٰ کالونی اور عثمان میموریل اسپتال کی جانب بھیجا جائے گاجو براستہ حسن اسکوائر سے اپنی منزل مقصودکی جانب جائے گا،اسی طرح دوپہر 3بجے سے قبل لیاقت آباد نمبر 10 اور سپر مارکیٹ کی جانب سے آنے والاٹریفک ڈاکخانہ فلائی اوورسے سندھی ہوٹل کی جانب موڑ دیاجاءے گا جوبراستہ یونیورسٹی روڈ سے اپنی منزل تک جاسکے گا،الطاف حسین بریلوی روڈ ،بڑا بورڈ سے گجر نالہ کراسنگ تک ٹریفک مکمل طور پر بندرہے گا،وہ تمام ٹریفک جو شہر کی جانب سے براستہ گرومندر،گلبرگ ،لیاقت آباد،سہراب گوٹھ،نیو کراچی،نارتھ ناظم آباداور حیدری کی جانب جائے گا اور اس ٹریفک کو دوپہر3بجےکے بعد گرومندر چوک سے موڑ دیا جائے گاجو بنوری ٹائون لائٹ سگنل ،نیو ایم اے جناح روڈ،اسلامیہ کالج چورنگی،جیل چورنگی، یونیورسٹی روڈ ،حسن اسکوائر اور سرشاہ سلیمان روڈ کے راستےہوتے ہوئے اپنی منزل تک جا سکے گا،وہ تمام ٹریفک جوگارڈن کی جانب لسبیلہ سے ہوتا ہواتین ہٹی کی جانب جائے گااسے نشترروڈ پر واقع جماعت خانہ لائٹ سگنل سے بہادریار جنگ روڈکی جانب موڑ دیا جائے گا،جو متبادل راستوں سے ہو تا ہوا اپنی منازل کی طرف جائے گا،ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ جلوس کے راستوں پر کسی کو بھی گاڑی کھڑی کر نے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین