• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی علاقوں کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام پر غور کیاجائے گا، کمشنر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ کاٹی کی تجویز پر صنعتی علاقوں کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام یا انتظامی ادارہ بنانے پر غور کیاجائے گا،حکومت سندھ صنعتی علاقوں کی ترقی کے لئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے، ملیر ایکسپریس وے کا اگلے ماہ افتتاح ہوجائے گا اور ملیر ندی پر پل کی تعمیر کا آغاز بھی جلد متوقع ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کورنگی صنعتی علاقوں کے لئے جاری خصوصی فنڈ سے مکمل ہونے والے کاموں سے کورنگی صعنتی علاقے میں بہتری آئی ہے، وہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر سلیم الزماں اور زبیر چھایہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،کمشنر نے بعد ازاں حکومت سندھ کے فنڈ سے مکمل ہونے والے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا،حکومت سندھ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کورنگی کے صنعتی علاقوں کی بہتری کے لئے ایک ارب پانچ کروڑ روپے جاری کئے تھے ۔

تازہ ترین