• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران یونیورسٹی: نئے بیچ کی کلاسزایس او پیز کے تحت شروع کرنے پر غور

جامشورو(نامہ نگار) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے 98ویں اکیڈمک کو نسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ مہران کے تدریسی شعبوں کے سربراہان، جامعہ کے سابقہ وائس چانسلرز، پروفیسرز اور دیگر تعلیمی ماہرین کی جانب سے کووڈ 19 اور بارش کے باوجود جامعہ مہران کی جانب سے پہلا کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ منعقد کرنے پر جامعہ کی داخلہ ٹیسٹ کمیٹی کے اقدامات کو سراہا گیا۔ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں 2020 کے نئے بیچ کی کلاسزکووڈ 19 کی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کے تحت شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید