• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس میچ: پاکستان گرینز نے وائٹس کو 7 وکٹ سے مات دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹکو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان گرین نے 290 رنز کا ریوائزڈ ٹارگٹ 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔امام الحق77 اور عابد علی 63 رنز بناکرریٹائرڈ ہوئے ۔ حارث سہیل 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل وائٹس 46.4 اوورز میں 239 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ عماد وسیم 71 اور محمد رضوان 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ میچ کے بعدعماد وسیم نے کہا کہ میں نے زیادہ سے زیادہ اسٹرئیک اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا۔

تازہ ترین