• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 سے لاپتہ بلی کوونٹری سے 60 میل دور مل گئی

لندن( پی اے ) 2018میں لاپتہ ہونے والی ایک بلی اس کے مالک کو صنعتی شہر سےکم وبیش 60 میل دور کوونٹری سے مل گئی ہے،ایک سیکورٹی گارڈ جسےکوونٹری میں یہ بلی ملی تھی اس لاوارث بلی کو 3 ہفتے سے کھانا کھلارہاتھا ،Cats Protection میں اسے چیک کیا تو بیڈ فورڈ شائر میں اس کاسراغ ملا، بدھ کو روبی نامی سیاہ رنگ کی بلی سے مل کر اس کامالک جورڈن ہاروے بہت خوش ہوا، بلی کے مالک ہاروے کاخیال ہے کہ اس کی بلی ٹرک کے ذریعے مڈلینڈ سے نکل گئی تھی،روبی نامی یہ بلی بروگ برو میں اپریل 2018 میں ایم ون موٹڑ وے کے قریب واقع ٹرک اسٹینڈ کے نزدیک واقع اپنے گھر سے غائب ہوئی تھی یہ مکان ،سیکورٹی گارڈ کو یہ بلی 3 ہفتے قبل صنعتی علاقے میں ملی تھی، اس نے بلی کو کھانا کھلانا اور اپنی کار میں سونے کی جگہ فراہم کی تاکہ وہ اسی گرمی ملتی رہے۔ بعد ازاں اس نے مقامی ،Cats Protection سے رابطہ کیا جس پر اس کے مائیکرو چپس کو اسکین کیاگیا اور اس کے مالک کی تلاش شروع کی جو اپنا فون نمبر اور ای میل دونوں ہی تبدیل کرچکا تھا والنٹیئر حارث کاکہناہے کہ جب جورڈن کو ہمارا خط ملا تو اسے مذاق تصور کیا جورڈن ہاروے کوونٹری پہنچیں اور بدھ کو اسے اس کی بلی مل گئی ،حارث نے بتایا کہ بلی نے اسے دیکھتے ہی پہچان لیا انھوں نے بتایا کہ بلی کی حالت اچھی تھی تاہم عملے کو کچھ پتہ نہیں کہ 2018 سے اب تک کہاں رہی اور کون اس کی دیکھ بھال کرتارہا۔روبی اب اپنے گھر پہنچ چکی ہے،جورڈن ہاروے نے سیکورٹی گارڈ اور چیریٹی کے عملے کا بلی کی واپسی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ہمیشہ ان کی شکرگزار رہوں گی انھوں نے کہا کہ بلی کو دوبارہ پاکر مجھے جوخوشی ہوئی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔3 سال گزرجانے کے بعد میں اس کے ملنے سے ناامید ہوچکی تھی ۔
تازہ ترین