• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسکن چورنگی، دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا ،اسپتال انتظامیہ کے مطابق مسکن چورنگی کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ 21اکتوبر کو مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے تھے،اسپتال میں زیر علاج دھماکے کا ایک زخمی23سالہ الیاس دو روزقبل دم توڑ گیا تھا،اتوار کو دھماکے کا ایک اور زخمی عابد ولد احمد شاہ دوران علاج پٹیل اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 7ہو گئی ہے۔

تازہ ترین