• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان فوج کا امریکا کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ

واشنگٹن(اے ایف پی /جنگ نیوز )افغان فورسز نے امریکا کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے،دوسری جانب امریکی محکمہ انسداد دہشتگردی نے بھی ابومحسن المصری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ‘ایف بی آئی’ کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیم ‘القاعدہ’ کے سینئر لیڈر ابو محسن المصری کو ہلاک کر دیا ہے۔القاعدہ رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ريمبو‘ کے لقب سے پکارتا تھا ۔افغانستان کے سیکیورٹی ادارے ʼافغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کا ہفتے کو رات گئے کی گئی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ المصری کو افغان صوبہ غزنی میں ہونے والے خصوصی آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

تازہ ترین