• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ہفتوں میں مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں چند ہفتوں کے اندر مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کی اور حکومتی اقدامات سے متعلق بات چیت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے عمران خان کو کیا بھیجنا ہے، یہ تو خود ہی گھر چلی جائے گی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی تحریک چلنے سے پہلے ہی ناکام ہو رہی ہے، جنوری تک اپوزیشن کی تحریک کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مقدمات میں کسی کو ریلیف نہیں دینا، اپوزیشن کی تحریک سینٹ انتخابات کو سبوتاز کرنے کے لیے ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلسے جلوس کرنے والے اپنے خلاف مقدمات ختم کروانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کا کہ عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے، وزیراعظم عمران خان اس ہفتے توانائی اور خوراک کے دو بڑے پیکیجز دے رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چند ہفتوں میں مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جنوری تک اور کوئی تبدیلی نہیں آنی، نوازشریف واپس آئیں گے، مولانا فضل الرحمٰن اللّٰہ اللّٰہ کریں۔

تازہ ترین